Home سیاست کوہلو میں حلقہ این اے 253 اور پی بی 9 کے7 پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ

کوہلو میں حلقہ این اے 253 اور پی بی 9 کے7 پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ

Share
Share

کوہلو: بلوچستان کے علاقے کوہلو میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 اور پی بی 9 کے7 پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آج کی پولنگ میں 8 ہزار 263 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، ری پولنگ کیلئے 5 مشترکہ اور 2 خواتین پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
ساتوں پولنگ سٹیشنز پر مختلف وجوہات کی بناء پر 8 فروری کو پولنگ موٴخر کردی گئی تھی جہاں ری پولنگ آج دوبارہ ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز گھوٹکی، کوہاٹ اور خوشاب کے چند پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کی گئی تھی، مختلف وجوہات کی بناء پر موٴخر کی گئی پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...