Home سیاست ‎خوشاب، گھوٹکی اور کوہاٹ کے چند پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ

‎خوشاب، گھوٹکی اور کوہاٹ کے چند پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ

Share
Share

‎خوشاب:عام انتخابات کے بعد خوشاب، گھوٹکی اور کوہاٹ کے چند پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔

‎الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر موٴخر کی گئی پولنگ آج صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی اور ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

‎ این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ سٹیشنز، پی کے 90 کوہاٹ کے 8 اور پی ایس 18 گھوٹکی کے دو پولنگ سٹیشنز پر بدامنی کے واقعات پیش آئے تھے۔بدامنی کے واقعات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل ملتوی کردیا گیا تھا جہاں آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔

‎دوسری جانب ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر ووٹ کاسٹ نہ ہونے کی شکایت پر اتوار کو ری پولنگ ہو گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...