Home سیاست استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز

Share
Share

اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر نے سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

اسلام آباد میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام مشاورتی کنونشن کا انعقاد ہوا، آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے استحکام پاکستان پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے کنونشن میں شرکت کی۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس نے کنونشن کی صدارت کی، متعدد اضلاع سے چیئرمین ڈسٹرکٹ، چیئرمین ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلرز اور لوکل کونسلرز کی بڑی تعداد بھی کنونشن میں شریک ہوئی۔

رکن قانون ساز اسمبلی علی شان سونی، حریت رہنما ڈاکٹر مجاہد، سابق چیئرمین پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ارشد نیازی، افتخار رشید، امتیاز شاہین، فہیم فاروق، عامر نعیم اور دیگر بھی کنونشن میں شریک ہوئے، آئی پی پی آزاد کشمیر میں راولاکوٹ سے بڑی تعداد میں لوگوں نے ارشد نیازی کی قیادت میں آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔

ارشد نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سردار تنویر الیاس کے اشارے کے منتظر ہیں، آزاد کشمیر کی حکومت نے ریاست کے اندر انارکی پھیلا رکھی ہے، ریاست میں افراتفری کا عالم ہے، لوگ مسیحا کے منتظر ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...