اسلام آباد:نیب راولپنڈی بیورو نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ تحائف کی انکوائری میں 21 جون کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کر لیا جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک سو نوے ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں سابق خاتون اول کے طور پر بائیس جون اور سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو انیس جون کو طلب کر لیا ہے۔
۔نیب راولپنڈی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانے سے بغیر تخمینہ لگوا کر تحائف رکھنے کی انکوائری کے لئے 21 جون کو طلبی کا نوٹس بھجوایا اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو جاری نوٹس میں کہاگیاہے کہ وہ بائیس جون و صبح گیارہ بجے میلوڈی آفس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بطور ملزمہ پیش ہوں، وہ اپنے خاندان کے ایک مرد کو ہمراہ لا سکتی ہیں۔
بشری بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس سے متعلقہ مختلف دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کوانیس جون کوصبح دس بجے نیب راولپنڈی کے دفتر میلوڈی میں پیش ہونے اور190ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں بطور گواہ بیان دینے کی ہدایت کی گئی ہے اورانہیں متعلقہ کابینہ اجلاس کے منٹس اور نوٹ بھی ہمراہ لانے کا کہاگیاہے۔