Home سیاست استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا، جلد اپنی وکالت کا آغاز کروں گا: جسٹس شاہد جمیل خان

استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا، جلد اپنی وکالت کا آغاز کروں گا: جسٹس شاہد جمیل خان

Share
Share

لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے مستعفی جج جسٹس شاہد جمیل خان نے کہا ہے کہ میں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا، جلد اپنی وکالت کا آغاز کروں گا۔

مستعفی ہونے کے بعد “نجی ٹی وی” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جسٹس شاہد جمیل خان نے کہا کہ 10 سال تک بطور جج فرائض سر انجام دئیے، اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کیے۔

جسٹس شاہد جمیل خان نے کہا کہ استعفے میں لکھے گئے شعر پر وقت آنے پر بات کروں گا، فی الحال تمام توجہ اپنی وکالت پر ہے۔

خیال رہے کہ جسٹس شاہد جمیل خان 2014 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے، انہوں نے 29 اپریل 2028 کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہونا تھا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...