Home سیاست وزیرخزانہ سے سبکدوش ترک سفیر کی ملاقات ،مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے کام جاری رکھنے کا عزم

وزیرخزانہ سے سبکدوش ترک سفیر کی ملاقات ،مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے کام جاری رکھنے کا عزم

Share
Share

اسلام آباد: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے وزیر تجارت کی قیادت میں تجارتی وفد کے حالیہ دورے کے دوران توانائی ، زراعت، بنیادی ڈھانچہ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد ملی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت خزانہ میں الوداعی ملاقات کیلیے آئے ہوئے ترکیہ کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ترکیہ کے سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران حکومت پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ تعاون وحمایت کو سراہا۔

ترک سفیر نےتجارتی وفد کی جانب سے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی استعداد سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

فریقین نے دونوں ممالک کے مابین اشیا میں تجارت کے باہمی معاہدے کا بھی حوالہ دیا اور کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف کے حوالے سے اہم قدم ہے۔

انہوں نے حکومتی اور بزنس ٹو بزنس رابطوں کے ذریعے مزید اقدامات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

وزیرخزانہ نے سبکدوش ہونے والے ترکیہ کے سفیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا اورامید ظاہرکی کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پائیدار دوستی کے لیے اپنا کردارآئندہ بھی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...