لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدراور سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بکتر بند گاڑی میں کیمپ جیل لاہور سے گرفتار کرکے لے گئی۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے انہیں مقدمہ نمبر 6 میں گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے نے پرویز الہی ضلع کچہری میں پیش کرکے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہی کو کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزکشن کے نئے کیس میں گرفتار کیا ہے۔