Home سیاست روٴف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیجنے کا حکم

روٴف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیجنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت نے روٴف حسن اور دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی ترجمان روٴف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ روٴف حسن اور دیگر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر عدالت نے روٴف حسن کا میڈیکل چیک اپ کرانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے ایف آئی اے کی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے روٴف حسن اور دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...