{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":291233,"total_draw_actions":3,"layers_used":2,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{"transform":1,"draw":1,"tilt_shift":1,"addons":1},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":true,"containsFTESticker":false}
Home Uncategorized روسی صدر کا دورہ چیچنیا ،ولادی میر پیوٹن نےتحفے میں ملے قرآن پاک کے نسخے کو چوم کر دل سے لگالیا

روسی صدر کا دورہ چیچنیا ،ولادی میر پیوٹن نےتحفے میں ملے قرآن پاک کے نسخے کو چوم کر دل سے لگالیا

Share
Share

گروزنی: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن 13 سال بعد اچانک مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دورے پر پہنچ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے روسی صدر پوٹن کا پُرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور فوجی، تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

روسی صدر 2011 کے بعد پہلی بار چیچنیا کے دورے پر پہنچے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اور صدر رمضان قادریوف متعدد بار میڈیا سے گفتگو میں روسی صدر کو اپنا دوست قرار دے چکے ہیں۔

چیچنیا کے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن، صدر رمضان قادریوف اور مفتی اعظم کے ہمراہ دارالحکومت گروزئی کی جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام بھی گئے اور وہاں کچھ وقت گزارا۔

اس موقع پر روسی صدر کو قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں دیا گیا جسے انھوں نے احتراماً چوما اور پھر سینے سے بھی لگایا۔

چیچنیا کے مفتی اعظم نے روسی صدر کو قرآن پاک کی سورۃ انفال کی آیت پڑھ کر سنائی اور اس کا روسی زبان میں ترجمہ بھی کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...