Home نیوز پاکستان عید الاضحی پر ملک بھر میں 500 ارب روپے سے زائد مالیت کے 68 لاکھ جانوروں کی قربانی

عید الاضحی پر ملک بھر میں 500 ارب روپے سے زائد مالیت کے 68 لاکھ جانوروں کی قربانی

Share
Share

کراچی: پاکستان بھر میں رواں سال 500 ارب روپے مالیت کے 68 لاکھ سے زائد مویشی اللہ کی راہ میں قربان کیے گئے ہیں۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے تین دنوں میں ملک بھر میں 29 لاکھ گائے، 33 لاکھ بکرے جبکہ 3 لاکھ 85 ہزار بھیڑیں اور دنبے قربان کیے گئے ہیں۔

آغا سیدین رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 98 ہزار اونٹوں کی بھی اللہ کی راہ میں قربانی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ 65 ہزار کے لگ بھگ بھینسے بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے ذبح کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق قربانی کے جانوروں کی مالیت 500 ارب روپے سے زائد تھی جن کی کھالوں کی مالیت کا تقریبا 8.5 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سخت گرمی اور غیرمناسب ہینڈلنگ سے 40 فیصد کھالیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے، عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں سے لیدر انڈسٹری کی 20 فیصد طلب پوری ہوتی ہے، رواں سال ملنے والی کھالیں 20 فیصد سے بھی کم طلب پوری کریں گی۔

Share
Related Articles

لڑائی جھگڑا کیس ، پی ٹی آئی رہنما ء شیر افضل مروت بری

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سپریم کورٹ میں لڑائی...

پاکستان میں رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

اسلام آباد:رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ پشاور...

ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہینِ عدالت کیس ، جسٹس منصورعلی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد:ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں جسٹس منصورعلی شاہ...

پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم...