راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق باجوڑ ڈسٹرکٹ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ایک خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ شمالی وزیرستان کے اسپن واں اور ذاکر خیل کے علاقوں میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران دو مزید خوارج کوجہنم واصل کیاگیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور آپریشن میں ایک خوارج کامیابی سے ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو ان علاقوں میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستان کی سرحدی سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی مہم “عزم استحکام” کے تحت علاقے میں باقی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مہم مکمل شدت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔