Home سیاست چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام موصول

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام موصول

Share
Share

ملتان:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے موبائل فون پر نامعلوم شخص کا دھمکی آمیز میسج موصول ہوا۔

میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میسج میں چیئرمین سینیٹ کے بیٹے سید علی موسیٰ گیلانی کے حوالے سے دھمکی دی گئی، دھمکی آمیز میسج میں یہ کہا گیا کہ علی موسیٰ گیلانی لوگوں کو بہت زیادہ ناجائز تنگ کر رہا ہے اور اوباش افراد کی سرپرستی کرتا ہے۔

دھمکی آمیز میسج ملنے پر ممبر قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی نے پولیس تھانہ کینٹ کو درخواست دیدی، موسیٰ گیلانی کی درخواست پر تھانہ کینٹ نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، دھمکی آمیز میسج والے نمبر کی لوکیشن ضلع خانیوال سے ٹریس ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق ایس پی کینٹ طاہر مجید کی سربراہی میں سی آئی اے انچارج سمیت پولیس افسروں کی ٹیم تشکیل دیدی گئی، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...