Home Uncategorized جنسی وجسمانی استحصال،ملائیشیا میں 400 بچے خیراتی ادارے سے بازیاب

جنسی وجسمانی استحصال،ملائیشیا میں 400 بچے خیراتی ادارے سے بازیاب

Share
Share

کوالا لمپور: ملائیشیا میں پولیس نے 400 بچوں کو ایک خیراتی ادارے سے بازیاب کرا کر عملے کے 171 ارکان کو حراست میں لے لیا جن میں اساتذہ بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق بین الااقوامی خیراتی ادارے کے بے سہارا بچوں کے قیام، طعام اور تعلیم کے مرکز سے 201 طالبات اور اتنے ہی طلبا کو بازیاب کرالیا گیا جن کی عمریں زیادہ سے زیادہ 17 سال تک ہیں۔

پولیس نے الزام عائد کیا کہ اس خیراتی ادارے کے ایک کالعدم گروپ کے ساتھ تعلقات ہیں اور یہاں بچوں کے ساتھ جنسی اور جسمانی استحصال کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر کارروائی کی گئی۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ مرکز سے 171 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں ٹیچرز اور عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔

اس ادارے کی شاخیں ملائیشیا کی دو ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہیں جب کہ انڈونیشیا، مصر، فرانس، آسٹریلیااور تھائی لینڈ میں بھی ان کے ادارے کام کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے مؤقف جاننے کے لیے ادارے سے رابطے پر جواب دینے سے گریز کیا گیا تاہم سوشل میڈیا پر اپنے پیجز پر ادارے نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...