Home کھیل شاہین آفریدی کو کپتانی سے عجلت میں ہٹایا گیا،ذکااشرف

شاہین آفریدی کو کپتانی سے عجلت میں ہٹایا گیا،ذکااشرف

Share
Share

لاہور: شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے پرسابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف بھی بول پڑے۔ ذکا اشرف نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو کپتانی سے عجلت میں ہٹایا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ذکا اشرف نے کہا کہ انہیں بطور کپتان پورا موقع ملنا چاہئے تھا، شاہد آفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم کے لئے نیک خواہشات ہیں، کوچز ملکی ہوں یا غیر ملکی صرف ٹیم کی بہتری کیلئے ہونے چاہئیں۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ گورنر شپ کی باتیں میڈیا میں سنی ہیں ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں گیا، گورنر پنجاب کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہ اسے قبول کریں گے۔

Share
Related Articles

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...

پاکستان اور ویسٹ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے...