Home Uncategorized امریکی شہر میں گھروں میں سگریٹ پینے پر پابندی لگ گئی

امریکی شہر میں گھروں میں سگریٹ پینے پر پابندی لگ گئی

Share
Share

 

کیلیفورنیا: کیلیفورنیاکے ایک شہر میں اپارٹمنٹس، کنڈومینیم اور ٹاؤن ہاؤسز میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کو اب اپنے گھروں کے اندر سگریٹ پینے سے پہلے دو بار سوچنا پڑے گا۔

کارلسباڈ شہر رواں ہفتے سان ڈیاگو کاؤنٹی کا پہلا شہر بن گیا ہے جس نے تمام مقامی کثیر خاندانی رہائشی عمارتوں کے اندر کسی بھی قسم کی سگریٹ نوشی پر پابندی لگا دی ہے۔

تاہم اس حالیہ آرڈیننس نے حکومت کی جانب سے رہائشیوں کی نجی زندگیوں میں مداخلت سے متعلق کچھ شکایات کو جنم دیا ہے جبکہ کچھ نے شہر کے حکام کی تعریف کی کہ وہ ان یونٹوں میں رہنے والوں کی صحت کو ترجیح دے رہے ہیں۔

پابندی کے حامیوں نے بتایا کہ سگریٹ نوشی امریکا میں موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے جس کے نتیجے میں یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق سالانہ 480,000 سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...