Home Uncategorized اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نئی مصیبت میں پھنس گئے

اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نئی مصیبت میں پھنس گئے

Share
Share

بھارتی ٹیم کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے لندن منتقل ہونے سے قبل ہی مقدمے میں پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کی ملکیت والے ون 8 کمیون پب ہوٹل کیخلاف بنگلورو پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کستوربھا روڈ پر واقع کمیون پب 6 جولائی کو رات گئے تک کھلا رہا جبکہ انہیں 1:30 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اونچی آواز میں موسیقی چلانے کی شکایات موصول ہوئیں، کلبز کو رات 1 بجے تک کھولنے کی اجازت تھی جس کی خلاف ورزی کی گئی۔

ویرات کوہلی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جو بنگلورو کے ایم جی روڈ میں ون 8 کمیون کی ملکیت ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گشت پر مامور سب انسپکٹر کو ون 8 کمیون پب دیر تک کھلے رکھنے کی اطلاع ملی جبکہ پب رات 1:30 بجے تک صارفین کی خدمت کرتے ہوئے پایا گیا، جس کی وجہ سے ایف آئی آر درج کی جبکہ انکے علاوہ دیگر تین پبز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...