Home سیاست سپریم کورٹ میں بلاول بھٹواورلطیف کھوسہ کی اچانک ملاقات،ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگئے

سپریم کورٹ میں بلاول بھٹواورلطیف کھوسہ کی اچانک ملاقات،ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگئے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کی سپریم کورٹ کے گیٹ پر اچانک ملاقات ہو گئی ۔

اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی وسابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت کیلئے آصفہ بھٹو اور صنم بھٹو کے ہمراہ سپریم کورٹ کے داخلی دروازے پر پہنچے تو ان کی ملاقات پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ سے ہوئی۔

بلاول بھٹو نے اپنے پرانے پارٹی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ کو دیکھتے ہی کہا کہ دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا۔اس کے بعد لطیف کھوسہ اور بلاول بھٹو نے مصافحہ کیا اور بغل گیر ہوئے۔

بلاول بھٹو زرداری اور لطیف کھوسہ نے ایک دوسرے کا مختصراً حال احوال پوچھا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ بھی بلاول بھٹو کر دیکھ کر مسکراتے رہے۔

مختصراً ملاقات کے بعد لطیف کھوسہ سپریم کورٹ سے باہر اور بلاول بھٹو اندر چلے گئے۔

خیال رہے کہ 17 دسمبر 2023ء کو پیپلز پارٹی کے سابق رہنما لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

Share
Related Articles

انٹرا پارٹی انتخابات کیس، پیپلزپارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کی مہلت مل گئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات...

ملٹری کورٹس ٹرائلز کیس ،9 مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے ہیں، جسٹس مسرت ہلالی

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے...

آرمی چیف اور اہم حکومتی شخصیات کل ”گرین پاکستان انیشیٹو“ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات کل...