Home #ٹرینڈ نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا

نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا

Share
Share

نیویارک:امریکا کے شہر نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ظہران ممدانی نے سٹی ہال نیویارک میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر حلف لیا۔
اٹارنی جنرل نیویارک لیٹیا جیم نے ظہران ممدانی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پرظہران ممدانی کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔
یاد رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ظہران ممدانی 4 نومبر 2025 کو ہونے والے میئر کے الیکشن میں 50 اعشاریہ 78 فیصد لیکر کامیابی حاصل کی تھی اور وہ نیویارک کے 112 ویں میئر منتخب ہوئے تھے۔
ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں الیکشن سے قبل نسلی تعصب کا نشانہ بھی بنایا تھا تاہم الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کی شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ناصرف ظہران ممدانی کو مبارکباد دی بلکہ ان کے ساتھ ملکر نیویارک کی بہتری کے لیے کام کرنے کا یقین بھی دلایا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...