Home سیاست عمران خان کے اسرائیلی مفادات سے متعلق اقدامات والی بات پر اسرائیلی اخبار نے آج مہر لگادی،طلال چوہدری

عمران خان کے اسرائیلی مفادات سے متعلق اقدامات والی بات پر اسرائیلی اخبار نے آج مہر لگادی،طلال چوہدری

Share
Share

 

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کواسرائیلی مفادات کےتحفظ کےلیے ہی پاکستانی سیاست میں لانچ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی اخبار میں شائع ہونے والے مضمون پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اسرائیلی مفادات کے حوالے سے اقدامات والی بات پر اسرائیلی اخبار نے آج مہر لگادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گولڈ اسمتھ خاندان ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ جمائمہ ہر مشکل میں بانی پی ٹی آئی کی مدد کرتی ہیں۔

اپنے ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسہ کرے مگر انتشار نہ پھیلائے انہوں نے حریف سیاسی جماعت پر واضح کردیا کہ اگر قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون حرکت میں آئے گا، تحریک انصاف بے شک 100 جلسے کرے مگر حکومت کسی بھی صورت دوبارہ 9 مئی نہیں ہونے دے گی، پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد این آر او حاصل کرنا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں شائع ہونے والے ایک اخبار میں لکھے گئے مضمون میں مصنف نے بانی پی ٹی آئی پاک اسرائیل تعلقات کےلیےموزوں ترین شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیل اور پاکستان کے تعلقات کی موجودہ نوعیت کو بدل سکتے ہیں انہوں نے ماضی میں گولڈ اسمتھ کے ذریعے اسرائیل کو پیغامات بھی بھیجے ہیں۔

Share
Related Articles

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...

وفاقی کابینہ اجلاس،86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک...