Home سیاست تحریک انصاف کا سیاسی جماعتوں کو ملا کر ملک بھر میں جلسے اور احتجاج کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا سیاسی جماعتوں کو ملا کر ملک بھر میں جلسے اور احتجاج کرنے کا فیصلہ

Share
Share

راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی سطح پر تمام جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے، احتجاج کیلئے حکمت عملی بھی ترتیب دے رہے ہیں، جلد ملک بھر میں جلسے اور احتجاج کرینگے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے مزید کہا کہ یہ فاشسٹ حکومت والے اپنے آپ کو جمہوریت پسند کہتے ہیں، منتخب نمائندوں نے اپنے لیڈر سے سیاسی گفتگو کے علاؤہ کیا بات کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز صوبہ میں فاشسٹ طریقے سے حکومت چلا رہی ہے، ہمیں اپنے جمہوری حق سے محروم کیا جارہا ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے ہم دباؤ میں نہیں آئیں یہ آپ کی غلط فہمی ہے، ہم آئینی و قانونی جنگ کو مستقل مزاجی سے لڑیں گے، ایسی حکومتیں زیادہ دیر قائم نہیں رہتی۔

Share
Related Articles

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...

سب سے زیادہ آمرانہ دور جنرل ضیاء کا تھا، جسٹس اطہر من اللّٰہ

لاہور:سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ...

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل سرپلس میں رہنا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کی سند ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا...

پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا،فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے...