Home نیوز پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی آج 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے

قائد اعظم محمد علی جناح کی آج 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے

Share
Share

کراچی :ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے الگ ریاست قائم کر کے برصغیر کا نقشہ تبدیل کر کے انگریز اور کانگریس کو تنہا شکست دینے والی تاریخ ساز شخصیت قائد اعظم محمد علی جناح کی آج 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح نے گاندھی اور نہرو جیسے گھاگ سیاستدانوں کو سیاسی میدان میں مات دی، لارڈ ماوٴنٹ بیٹن کے عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے، اپنوں کے گِلے دور کیے اور انہیں پاکستان کی جدوجہد میں شامل کیا۔

پہلے کانگریس کے ساتھ آزادی کی جدوجہد میں کاندھے سے کاندھا ملایا لیکن جب احساس ہوا کہ بٹوارے کے بغیر کوئی چارہ نہیں تو مسلمانوں کے لیے علیحدہ ریاست کے لیے دن رات ایک کر دیا۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح کا انتقال 11 ستمبر 1948ء کو کراچی میں ہوا اور آج ان کی 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے ارکان نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

مزارِ قائد پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، تینوں مسلح افواج کے نمایندوں اور چیئرمین کے پی ٹی سید سیدین رضا زیدی نے بھی حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

مزار قائد پر آنے والے معزین نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے

Share
Related Articles

غیر ملکی آقاؤں کے لئے دہشت گردی کے آلہ کار بنےعناصر منافقت کا کھیل کھیل رہے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردوں...

علیزے شاہ نے مختصر لباس میں بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئرکرکے اپنے خلاف ایک نیا محاذ کھول لیا

کراچی:اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ...

سیکیورٹی فورسز کابلوچستان میں آپریشن ، 18جوان شہید ، 12 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی :بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے...

اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن، آئی سی سی سے خصوصی پاسسز کی جگہ ریونیو لیں گے ،محسن نقوی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا...