Home سیاست توشہ خانہ کیس قا بل سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل 27 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس قا بل سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل 27 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل 27 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر، چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ مقدمات دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے، توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پر 27 جولائی کو سماعت ہوگی، گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ ٹرائل پر حکم امتناع نہیں مل سکا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے اپیل پر فیصلے تک ٹرائل روکنے کی استدعا کی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ مقدمات دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست اور بشری بی بی کی ایک مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔

چیف جسٹس عامر فاروق 26 جولائی کو سماعت کرینگے،انیس جولائی کی سماعت میں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کئے تھے ،چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل شیر افضل مروت نے دلائل دیئے تھے۔

Share
Related Articles

وزیر اعظم آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں...

عمران خان کو زیادہ عرصہ جیل میں رکھنا ممکن نہیں، ریحام خان

کراچی:بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ اور سیاست دان ریحام خان...

میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی،وزیراعظم

ڈی جی خان :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے...

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے...