Home Uncategorized آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنی دوست سے منگنی کرلی

آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنی دوست سے منگنی کرلی

Share
Share

سڈنی: آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اپنی دوست جوڈی ہیڈن سے منگنی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 60 سالہ انتھونی البانیز اور 45 سالہ جوڈی ہیڈن چار سال سے اکٹھے رہ رہے تھے جنہوں نے گزشتہ روز باقاعدہ اپنی منگنی کا اعلان کیا۔

انتھونی البانی نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کینبرا لاج میں ایک انگوٹھی کے ساتھ جوڈی ہیڈن کو شادی کی پیشکش کی۔

انتھونی البانیز پہلے آسٹریلوی رہنما ہیں جنہوں نے وزیراعظم آفس میں رہتے ہوئے منگنی کی ہے، وہ اور جوڈی ہیڈن 2020 میں ایک بزنس ڈنر پر ملے تھے۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نیو ساؤتھ ویلز کی سابق نائب وزیر اعظم کارمل ٹیبٹ سے شادی کے 19 سال بعد 2019 میں الگ ہو گئے تھے، دونوں کا ایک بیٹا ناتھن البانیز ہے جس کی عمر 23 برس ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...