Home Uncategorized صہیونی فورسز کی غزہ میں خون کی ہولی جاری، بمباری سے مزید 47فلسطینی شہید، 103 زخمی

صہیونی فورسز کی غزہ میں خون کی ہولی جاری، بمباری سے مزید 47فلسطینی شہید، 103 زخمی

Share
Share

 

غزہ : اسرائیلی فوج کی غزہ میں خونریز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،چوبیس گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں بمباری سے 47فلسطینی شہید، 103 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلاح میں زخمی اور بے گھرفلسطینیوں کے سکول پر فضائی حملے کیے گئے، حملوں میں بچوں سمیت30فلسطینی شہید،متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ خان یونس میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہو گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری سےایک بچے سمیت دو فلسطینی شہید ہوئے، دوسری جانب قسام بریگیڈ نے مشن گن اور دستی بموں سے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کیے، حملوں میں مسلح ونگ کا متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خون ریز کارروائیوں میں مجموعی طور پر 39ہزار 258 فلسطینی شہید جبکہ 90ہزار 589افراد زخمی ہوچکے ہیں ، تاہم سینکڑوں کی تعداد میں معذوری کی حالت میں زندگی بسرکر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...