Home Uncategorized برازیلین اولمپک تیراک کو اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ سیروتفریح مہنگی پڑ گئی

برازیلین اولمپک تیراک کو اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ سیروتفریح مہنگی پڑ گئی

Share
Share

پیرس:پیرس اولمپکس 2024 کے کھیلوں کے دوران خاتون برازیلین اولمپک تیراک اینا کیرولینا ویرا کو اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ گھومنا مہنگا پڑگیا

برازیلین تیراک اپنے بوائے فرینڈ گیبریل سانتوس کے ساتھ مٹر گشت کرنا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پیر کو پیرس اولمپک کھیلوں سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

برازیلین تیراک کے بوائے فرینڈ گیبریل سانتوس کو وارننگ موصول ہوئی ہے جبکہ ویرا کو گیمز سے ہٹا کر ملک سے روانہ کردیا گیا ہے۔

یادرہے کہ برازیلین تیراک ویرا نے 27 جولائی کو خواتین کے 4*100 میٹر فری اسٹائل ریلے میں حصہ لیا، جس میں برازیل کی ٹیم ہیٹ میں 12 ویں نمبر پر رہی۔

انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ایک آنسو بھری ویڈیو میں ویرا نے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں وہاں سے چلی گئی اور اپنا سامان چھوڑ دیا، نہیں جانتی تھی کہ کیا کرنا ہے۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا سامان اولمپک ولیج میں موجود ہیں، میں مختصر لباس پہن کر ہوائی اڈے پر گئی ہوں۔ انہوں نے اپنی مشکل صورتحال کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا، مجھے کسی بھی چیز تک رسائی حاصل نہیں تھی۔ میں کسی سے بات نہیں کرسکی۔ انہوں نے مجھے سی او بی چینلز سے رابطہ کرنے کو کہا، لیکن میں کیسے رابطہ کروں گا؟۔

ادھر برازیلین اولمپک کمیٹی (سی او بی) نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ویرا کی جانب سے نظم و ضبط اور توہین آمیز رویے کا حوالہ دیا۔

برازیل کی تیراکی ٹیم کے سربراہ گستاوو اوٹسوکا نے اولمپکس میں اپنے مشن کی سنجیدگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں گھومنے پھرنے یا چھٹیاں لینے نہیں آئے ہیں، ہم یہاں برازیل کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...