Home سیاست سکھ رہنما کے بہیمانہ قتل نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،صدر عارف علوی

سکھ رہنما کے بہیمانہ قتل نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،صدر عارف علوی

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سکھ رہنما کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے دنیا سے اپیل کی وہ اس بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

صدر مملکت نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور بھارت سے باہر اقلیتی گروہوں کی قیادت پر ظلم کرنا اور اُنہیں ختم کرنا بھارت کی پالیسی رہی ہے، سکھ رہنما کے بہیمانہ قتل نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، بھارت اقلیتی گروہوں کے خلاف عدم برداشت کا مظاہرہ کرتا آیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا بھارت کئی دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتیوں کے خلاف دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں اور اقلیتوں پر ظلم، عبادت گاہوں کو مسمار کرنے پر دنیا کی خاموشی نے بھارت کو غیر ملکیوں پر ایسی کارروائیوں کا حوصلہ دیا، یہ ایک کھلا راز ہے کہ بھارت ہمسایہ ممالک کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا بھارت فالس فلیگ آپریشنز، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے عسکریت پسندوں کی تربیت کرتا ہے، فنڈنگ اور مدد سے خطے میں مسائل اور عدم استحکام کا سب سے بڑا باعث ہے، افسوس کہ دنیا ایسی باتوں پر خاموش رہنے کا انتخاب کرتی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...