Home Uncategorized صہیونی فورسز کی غزہ میں بربریت جاری ، تازہ حملوں میں مزید 16 فلسطینی شہید

صہیونی فورسز کی غزہ میں بربریت جاری ، تازہ حملوں میں مزید 16 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ: اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت کاسلسلہ نہ تھم سکا۔ تازہ حملوں میں 16 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کے حملوں میں چوبیس گھنٹے میں 47 فلسطینی شہید اور 163 زخمی ہوئے، المغازی کیمپ پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا، فلسطینی صحافی حسام، اہلیہ اور 2 بیٹے بھی شہید ہوگئے، اسرائیلی حملوں میں شہید صحافیوں کی تعداد 170 سے تجاوز کر گئی۔

شہداء کی مجموعی تعداد 40 ہزار 265 ہوگئی، 93 ہزار 144 زخمی ہو چکے ہیں، جنگجووٴں سے جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا۔

غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کیلئے اسرائیلی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا، بات چیت کے لئے امریکی اور مصری حکام بھی شریک ہوں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...