اسلام آباد:نگران حکومت کا عوام کو پہلا ریلیف،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کردی گئی،اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا،قیمتیں اگلے پندرہ دن تک لاگو رہیں گی۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول آٹھ روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے ۔
ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہےنئی قیمتیں اگلے پندرہ روز تک نافذ رہیں گی۔
پٹرول کی قیمت331.38 روپے فی لیٹر سے کم کرکے323.38 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت329.18 روپے فی لیٹر سے کم کرکے318.18 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔