Home تازہ ترین فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس ، زیر حراست ملزمان کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس ، زیر حراست ملزمان کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس میں زیر حراست ملزمان کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے استدعا کی کہ زیر حراست ملزمان کوعام جیلوں میں منتقل کردیا جائے، جیلوں میں کم از کم ملاقات تو ہوسکتی ہے۔
عدالت نے زیر حراست ملزمان کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ ملاقات کے حوالے سے اٹارنی جنرل یقین دہانی کروا چکے ہیں، مقدمہ سن رہے ہیں فی الحال کسی اور طرف نہ جائیں۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موٴقف اپنایا کہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث بیمار ہیں، خواجہ حارث کے معدے میں تکلیف ہے اس لئے پیش نہیں ہوسکتے۔
بعدازاں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 دسمبر بروز جمعرات تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا...

نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن...

دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین کی دوستی کو نشانہ بنانے والے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے میڈیا میں زیر گردش قیاس آرائیوں پر ردعمل...

190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں دائر کر دی گئیں

اسلام آباد:190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں...