Home نیوز پاکستان کراچی پر سمندری طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا، آئندہ چند گھنٹے حساس قرار

کراچی پر سمندری طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا، آئندہ چند گھنٹے حساس قرار

Share
Share

اسلام آباد: کراچی پر اسناء سائیکلون کا خطرہ منڈلانے لگا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چھ گھنٹے حساس قرار دے دیے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسناء نام کا یہ سائیکلون راجستھان پہنچ کر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوا ہے، 1964 کے بعد یعنی ساٹھ سال کے بعد یہ سائیکلون دوبارہ بنا ہے، سائیکلون کراچی میں 200 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے اور یہ آئندہ 6 گھنٹوں میں سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

ڈی جی موسمیات نے مزید کہا کہ اگلے 6 گھنٹوں کے دوران ہوا کا شدید کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے، جس کے نتیجے میں کراچی ڈویژن، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان،ٹنڈو اللہ یار ، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں شدید آندھی اور موسلادھارو شدید طوفانی بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے کچھ علاقے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

ڈی جی محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے مون سون بارشوں سے متعلق کہا کہ 2 سے 4 ستمبر تک ایک اور بارشوں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں متوقع ہے، تاہم اب سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی، بالائی علاقوں کی طرف اب مون سون اپنا کچھ اثر دکھائے گا، تاہم آئندہ سیزن میں منگلا ڈیم میں واٹر اسٹریس موجود رہے گا۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...