Home سیاست سزائے موت بانی پی ٹی آئی کو نہیں عوام کو ہونے جارہی ہے، علیمہ خان

سزائے موت بانی پی ٹی آئی کو نہیں عوام کو ہونے جارہی ہے، علیمہ خان

Share
Share

راولپنڈی :بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی ذوالفقار علی بھٹو کے راستے پر لے جایا جارہا ہے۔بانی پی ٹی آئی کو پھانسی کے پھندے سے بچائیں گے

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم سب کو یقین تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی چڑھائیں گے، بانی پی ٹی آئی کے کیس کو کس تیزی سے لے جایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم عالمی عدالتوں میں جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو پھانسی کے پھندے سے بچائیں گے، سزائے موت بانی پی ٹی آئی کو نہیں عوام کو ہونے جارہی ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ اس سماعت سے بڑا مذاق نہیں ہوسکتا، میڈیا کا جیل میں ہونا ضروری تھا، ہمیں کہا جارہا تھا کہ یہ کیس انٹرنیشنل کورٹس میں لے کر جائیں۔ سلمان، قاسم اور فیملی برطانیہ میں کیس کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے اتفاق کیا ہے کہ برطانیہ میں بھی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قانون کے اندر رہ کر بانی? پی ٹی آئی کے لیے سب کچھ کریں گے، ایک کیس ہم ڈونلڈ لو کے خلاف امریکا میں کرنے جارہے ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے عوام کی منتخب حکومت کو گرایا۔ جنرل باجوہ، حسین حقانی اور ڈونلڈ لو ملوث ہیں، امریکن اسٹیٹ بتا دے کہ ڈونلڈ لو نے کیا پیغام دیا تھا۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وکیل ساری عدالتوں میں جارہے ہیں، جو دفعات رانا ثناء اللہ نے لگائی ہیں یہ کیس بن ہی نہیں سکتا، ہم پاکستان میں کیس چلاتے رہیں گے۔

Share
Related Articles

تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں بڑی گرمجوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی،جسٹس نعیم اخترافغان

اسلام آباد:فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے مقدمے کی...

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی

مظفرآباد: آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی...

شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ،بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کردی

اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے رہنماوٴں کو شرافضل مروت...

پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کوحراست میں لے لیا گیا

راولپنڈی :پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سیمابیہ طاہر کو حراست میں...