Home سیاست پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

لاہور: ایپلٹ ٹریبونل لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ایپلٹ ٹریبونل جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

اپیلوں میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ امیدواران نے این اے 64، 69 گجرات، پی پی 32،34 گجرات سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

دوران سماعت مونس الہٰی کے وکیل نے موٴقف اپنایا کہ سپین میں پاکستانی ایمبیسی نے مونس کے ساتھ تعاون نہیں کیا، مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی ایک دوست کے ذریعے دستخط کر کے پاکستان بھجوائے گئے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ مونس الہٰی عدالت سے اشتہاری ہیں جسے کاغذات نامزدگی میں چھپایا گیا۔

اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ تمام اعتراضات پٹیشن کے ہیں، ٹریبونل کے سامنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ایشو ہے، آر او نے بغیر کسی قانونی وجہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ٹریبونل آر او کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

بعدازاں ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی، ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...