Home سیاست سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے برطرفی کیس پرسماعت کی ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 23 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا ، سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش کالعدم قرار دیدی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بحال نہیں کیا جا سکتا، فیصلہ میں تاخیر کی وجہ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عمر 62 سال سے زیادہ ہو چکی ہے لہذا جسٹس شوکت صدیقی کو ریٹائرڈ جج تصور کیا جائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ جسٹس شوکت صدیقی ریٹائرڈ جج کی تمام مراعات پنشن کے اہل ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ پانچ رکنی لارجر بنچ نے 23 جنوری کو شوکت صدیقی کیس فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...