Home سیاست ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

Share
Share

اسلام آباد: ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے فوجی افسروں اور جوانوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن اور ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، ملک دشمن شرپسند عناصر اپنے ناپاک ایجنڈے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سید غلام مصطفیٰ شاہ نے مزید کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...