Home sticky post 3 الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر شہادت اعوان اور ماجد محمود کی درخواست خارج کر دی۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لئے دائر ریفرنس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے 7 جنوری کو پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یادرہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ زیرِ التو نیب ریفرنس کے ہوتے ہوئے سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ سیٹ کیلئے مطلوب تقاضوں پر پورا نہیں اْترتے۔
ریفرنس میں کہا تھا کہ زیر کفالت لوگوں، زرعی آمدن اور اثاثوں کے بارے میں حلف نامے میں فراہم کردہ معلومات گمراہ کن ہیں، کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع ویلتھ سٹیٹمنٹ میں اپنے بچوں کی ملکیت والی زرعی اراضی کو چھپایا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا تھا کہ آرٹیکل 63 (2) کے تحت میں یہ سوال آرٹیکل 63 کی شق (3) کے تحت الیکشن کمیشن کو دیتا ہوں، الیکشن کمیشن فیصلہ کرے کہ کیا سینیٹر سیف اللہ ابڑو سینیٹ کی رکنیت کیلئے نا اہل ہوگئے ہیں۔

Share
Related Articles

آج 5 منٹ کے ڈیڑھ کروڑ لینے والی کرینہ کپور کے ساتھ پہلی فلم میں کیا ہوا تھا ؟

ممبئی:کیا آپ کو معلوم ہے 5 منٹ کی پرفارمنس کے ڈیڑھ کروڑ...

پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیواسٹاک کارڈ کا اجرا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیواسٹاک کارڈ...

لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل...

ٹرمپ کی دھمکیاں، کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر لی

اوٹاوا:کینیڈا، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں...