Home سیاست الیکشن کمیشن 90 دن میں انتخابات کروانے کا پابند ہے، رضا ربانی

الیکشن کمیشن 90 دن میں انتخابات کروانے کا پابند ہے، رضا ربانی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر انتخابات کروانے کا پابند ہے۔

اپنے ایک بیان میں سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ تمام اداروں کو آئینی طور پر متعین اپنے مینڈیٹ کے اندر رہنا چاہیے، الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا فوری اعلان کرے، اگر حلقہ بندیوں کا مسئلہ ہے تو اس کو تیز کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے مختلف فیصلوں میں وفاقی قانون سازی کی فہرستوں جو کہ صوبوں کے پاس ہیں کی تشریح کرنے کا رجحان ہے، مرکزیت کے حق میں یہ 18ویں ترمیم کو واپس لینے کے مترادف ہے۔

Share
Related Articles

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...