Home سیاست چالیس خاندانوں کےلئےپورے ملک کو داؤ پرنہ لگایا جائے ،گوہر اعجاز

چالیس خاندانوں کےلئےپورے ملک کو داؤ پرنہ لگایا جائے ،گوہر اعجاز

Share
Share

فیصل آباد: سابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان صرف 40 خاندانوں کا نہیں ہے، 40 خاندانوں کو بچانے کے لیے پورے ملک کو داؤ پر نہیں لگانا چاہئے، پاکستان کا ہر گھر بجلی کی وجہ سے پریشان ہے، صنعت کا پہیہ رکنے سے اکانومی کا پہیہ رُک جاتا ہے۔

 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ فیصل آباد پورے پاکستان کی صنعت کا دل ہے، صنعتکار ہونے کے ناطے اندازہ ہے کہ انڈسٹری بند ہونے کا دکھ کیا ہے، صنعتوں میں پیداواری لاگت میں 50 فیصد حصہ بجلی ہے، صنعتیں بند ہونے میں سب سے بڑا ہاتھ بجلی کی قیمتوں کا ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے آواز اٹھائی کہ صنعتیں 16 سینٹ فی یونٹ پر نہیں چل سکتیں، میں نے صنعتوں کے لیے 9 سینٹ فی ڈالر کا ریٹ کروایا، بجلی کا نظام حکومت سے نہیں چل رہا، 1 لاکھ کروڑ روپے آئی پی پیز کو مفت دیئے جا رہے ہیں۔

سابق نگران وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے، آئی پی پیز سے ایسے معاہدے کیے گئے جو دنیا میں کہیں نہیں ہوئے، ایسے معاہدوں کے ہوتے ہوئے ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے، ایسے معاہدے پاکستان کی اکانومی سے خون چوس رہے ہیں، دنیا میں فی یونٹ 7 سے 9 سینٹ تک ریٹ ہے۔

اعجاز گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، فیصل آباد اور صنعت کار رو رہے ہیں، ملک کے چاروں ستونوں کو کہتا ہوں کہ اپنا کردار ادا کریں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز آنے پر سینیارٹی لسٹ تبدیل، جسٹس محسن دوسرے نمبر پر چلے گئے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے...

عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت...