Home Uncategorized وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024ء منظوردیدی، اعلان کل کیا جائے گا

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024ء منظوردیدی، اعلان کل کیا جائے گا

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے نظر ثانی شدہ حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی، وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کل حج پالیسی 2024ء کا اعلان کریں گے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق حج پالیسی پر تین رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارشات پر تبدیلیوں کی منظوری دی گئی۔

یکم نومبر کو حج پالیسی سے متعلق وزیر مذہبی امور کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی تھی، اب وزیر مذہبی امور کل پریس کانفرنس میں حج پالیسی 2024ء کا اعلان کریں گے۔

وزیر مذہبی امور کی یکم نومبر کو سعودی سفیر سے خصوصی ملاقات بھی ہوئی تھی، سعودی سفیر اور وزیر مذہبی امور کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کی منسوخی کا اعلان سامنے آیا تھا۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...