Home سیاست حادثاتی حکومتوں سے جنم لینے والی نسل شیروانی سلوا کر تیار بیٹھتی ہے، خواجہ آصف

حادثاتی حکومتوں سے جنم لینے والی نسل شیروانی سلوا کر تیار بیٹھتی ہے، خواجہ آصف

Share
Share

 

وزیردفاع خواجہ آصف نے حکومت کے خاتمے کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں رونما ہونے والے حادثات کے نتیجے میں بننے والی غیرجمہوری اور حادثاتی حکومتوں سے جنم لینے والی نسل کسی حادثے کے انتظارمیں ہر وقت شیروانی سلوا کر تیار بیٹھتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آج کل بہت پریس کانفرنسیں اور ٹی وی شوز ہو رہے ہیں، ‏وطن عزیز کی سیاست نے 75سال میں بے شمار حادثات کو جنم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان حادثات کے نتیجے میں غیر جمہوری سیٹ اپ بنتے رہے جو انتخابات کا پروڈکٹ نہیں ہوتے اور کبھی وہ بظاہر انتخابات کے انعقاد کے لیے ہوتے اور کبھی وہ غیر معینہ مدت کے لیے لمبے ہو جاتے ہیں۔

‏وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ان حادثاتی حکومتی (سیٹ اپس) نے سیاست دانوں، ٹیکنوکریٹس اور کاروباری لوگوں کی ایسی نسل جنم دی ہے جو ہر وقت کسی حادثے کے انتظار میں شیروانی سلوا کے تیار بیٹھے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب حالات میں بے یقینی ہوتی ہے تو وہ نئی سیاسی جماعتیں، پریس کانفرنسیں، ٹی وی پر منہ دکھائی کی بھرمار شروع کر دیتے ہیں اور قبلہ رخ پنڈی کی طرف کر لیتے ہیں۔

‏خواجہ آصف نے اپنی ٹوئٹ میں معروف شاعر افتخار عارف کی نظم بارھواں کھلاڑی کے چند اشعار بھی شیئر کیے۔

بارہواں کھلاڑی بھی

‏کیا عجب کھلاڑی ہے!

‏انتظار کرتا ہے۔۔۔

‏ایک ایسی ساعت کا

‏ایک ایسے لمحے کا

‏جس میں سانحہ ہو جائے

‏پھر وہ کھیلنے نکلے۔۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے،دوبارہ غور کرے، مذاکرات نہ چھوڑے، عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

قانون سازی سوشل میڈیا کیلئے ہے، ورکنگ جرنلسٹس کو تحفظ ملے گا، عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترامیم...

وزیراعظم کی ورلڈ بینک کی تقریب میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو، سب حیران رہ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری...

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...