Home سیاست حکومت کا سپریم کورٹ کےججز کی تعداد بڑھانے پر غور،بل جمعہ کو ایوان میں پیش کیا جائےگا

حکومت کا سپریم کورٹ کےججز کی تعداد بڑھانے پر غور،بل جمعہ کو ایوان میں پیش کیا جائےگا

Share
Share

اسلام آباد:حکومت نے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

حکومت ججز کی تعداد بڑھانے پر غور کررہی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق مجوزہ قانون کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کیے جانے کی تجویز ہے، سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے لیے ترمیمی بل 2024ء بطور منی بل لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں ججز کی تعداد تین سے بڑھا کر پانچ کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی سے امریکی وفد کی جیل میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، عرفان صدیقی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے...

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے...

امریکی نائب صدر کی جانب سے چینی شہریوں کو ’گنوار‘ کہنے پرچین کا سخت ردعمل آگیا

واشنگٹن/بیجنگ:امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے چینی شہریوں کو “گنوار”...