Home سیاست حکومت کو معاشی دہشتگردی بند کر کے عوام کو ان کا حق دینا پڑے گا،امیر جماعت اسلامی

حکومت کو معاشی دہشتگردی بند کر کے عوام کو ان کا حق دینا پڑے گا،امیر جماعت اسلامی

Share
Share

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ساری جماعتیں آئی پی پیز کو فائدہ پہنچانے والی ہیں، یہ آئی پی پیز ہزاروں ارب روپے انکم ٹیکس کھا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ حکومت کو معاشی دہشتگردی بند کر کے عوام کو ان کا حق دینا پڑے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کو کل پتہ چل گیا ہے، انہوں نے کوشش کی تھی کہ لوگوں کو آگے پیچھے کرائیں، کل حکومت بالکل ناکام ہوئی ہے، ملک میں معاشی دہشتگردی ریاستی اور حکومتی سطح پر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو معاشی دہشتگردی بند کر کے لوگوں کو حق دینا پڑے گا، جو بجلی بن نہیں رہی، استعمال نہیں ہو رہی اس کی قیمت چند لوگوں کو قوم دے رہی ہے، مخصوص قسم کا طبقہ آئی پی پیز کے نام پر فائدہ حاصل کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اپنی آئی پی پیز کے پیسے تو ختم کریں، یہ اپنے پسندیدہ لوگوں کو سیکڑوں ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ دے رہے ہیں، 5 آئی پی پیز کے معاہدے پورے ہوچکے ہیں ان کو فارغ کریں، آپ اپنے لئے کچھ کرنے کیلئے تیار نہیں تو چائنہ سے کیا بات کریں گے، چائنہ ہمارا دوست ہے، بات کرنے والے لوگ ہونے چاہئیں سب سے ہو سکتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزراء سے پوچھ لیں کہ آپ کو کتنا پٹرول ملتا ہے تو یہ کسی سے کیا بات کریں گے، یہ سب لوگ معاہدوں پر آپس میں ملے ہوتے ہیں، تنخواہ دار طبقے سے کہتے ہو انکم ٹیکس دو، آئی پی پیز کے مگرمچھ انکم ٹیکس دیتے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری جماعتیں آئی پی پیز کو فائدہ پہنچانے والی ہیں، یہ آئی پی پیز ہزاروں ارب روپے انکم ٹیکس کھا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے سیاسی اعتبار سے بھی نیا ٹرینڈ پاکستان کو دیا ہے، قوم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کل تاریخی ہڑتال، یکجہتی کا مظاہرہ کیا، سوشل میڈیا پر قوموں کو ٹکرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان یہ برداشت نہیں کر سکتا، کل جماعت اسلامی کی ہڑتال میں تمام لوگ اکٹھے تھے، کل پنجاب اور پورا سندھ بند تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ناگ بن کر بیٹھی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی حکومت کے سارے عمل میں شریک ہے، پرانی پی ڈی ایم پھر سے زندہ کی جا رہی ہے،یہ کیا دھندا ہے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے،دوبارہ غور کرے، مذاکرات نہ چھوڑے، عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

قانون سازی سوشل میڈیا کیلئے ہے، ورکنگ جرنلسٹس کو تحفظ ملے گا، عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترامیم...

وزیراعظم کی ورلڈ بینک کی تقریب میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو، سب حیران رہ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری...

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...