Home سیاست آئی ایم ایف کا وفد آج زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گا

آئی ایم ایف کا وفد آج زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گا

Share
Share

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا وفد ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں سے ملاقاتیں کررہا ہے، وفد کل پیپلز پارٹی سے مل چکا اور آج زمان پارک جاکر چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گا۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایستر پیریز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اہم سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ اس حوالے سے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے نمائندوں سے ملاقاتوں کا مقصد قرض پروگرام کی پالیسیوں پرعمل کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔

نمائندہ آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ انتخابات سے قبل پروگرام کے مقاصد کے حصول کیلئے حمایت حاصل کررہے ہیں، آئی ایم ایف کاا یگزیکٹو بورڈ نئے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ معاہدے پرغور کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تین ارب ڈالر کا اسٹاف لیول کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ابھی اس معاہدے کی منظوری ہونی ہے۔

وفد کل پیپلز پارٹی سے ملاقات کرچکا اور آج چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے زمان پارک جائے گا۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...