Home سیاست آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا،ڈاکٹر شمشاد اختر

آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا،ڈاکٹر شمشاد اختر

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا رواں مالی سال شرح نمو 2.5 فیصد رہے گی فاریکس مارکیٹ کو اصلاحات سے بہتر بنایا گیا مضبوط معیشت کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنا ہوں گی قرض کا بوجھ کم کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں پائیدار ترقی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ نگران حکومت نے مشکلات کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ بروقت اسٹاف لیول معاہدہ کیا ملک پر قرضوں کا بوجھ بہت بڑھ گیا ہے ٹیکس آمدنی کا تین چوتھائی حصہ قرض کے سود کی ادائیگی پر لگ جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کمپنیوں کے نقصانات پانچ سو ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں قرض کا بوجھ کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں چین کے ساتھ 2.4 ارب ڈالر کا قرض موخر کروایا گیا ہے ملک کے معاشی مسائل خود کفالت سے حل کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمدات کو بڑھایا جائے گا منافع بخش حکومتی کمپنیوں کو سٹاک مارکیٹ پر لسٹ کروایا جائے گا اور انکی انتظامیہ نجی شعبے کے حوالے کی جائے گی۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ کی شامی صدر سے سعودیہ میں ملاقات، اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر زوردیا

ریاض:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں ولی عہد محمد بن سلمان...

ن لیگ نے حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا

لاہور:مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر علامہ ساجد میر کی وفات کے...

صف اول کے عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو ’ کرشمہ‘ قرار دے دیا

صف اول کے عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی...