Home نیوز پاکستان انٹرنیٹ چلے یا بند ہو جائے لیکن الیکشن منیجمنٹ سسٹم چلتا رہے گا،الیکشن کمیشن

انٹرنیٹ چلے یا بند ہو جائے لیکن الیکشن منیجمنٹ سسٹم چلتا رہے گا،الیکشن کمیشن

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ چلے یا بند ہو جائے لیکن الیکشن منیجمنٹ سسٹم چلتا رہے گا۔ پریذائیڈنگ افسر موبائل فون پر ای ایم ایس استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اور دیگر وجوہات پر بعض جگہ نتیجے میں تاخیر ہو سکتی ہے مگر ردوبدل نہیں ہو سکتی۔
حکام نے کہا ہے کہ ملک بھر سے آر او کی لائیو لوکیشن کی مانیٹرنگ جاری ہے، پریذائیڈنگ افسر موبائل فون پر ای ایم ایس استعمال کریں گے۔
بریفنگ کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 بننے کے بعد پولنگ سٹیشن کے باہر چپساں کر کے اسکی تصویر کھینچ کر آر اوز کو بھیجیں گے۔
حکام نے مزید کہا ہے کہ وہ تصویر موبائل کے اندر لاک ہو گی جس پر ٹائم اور لوکیشن ہو گی، انٹرنیٹ نہ ہوا تو پریذائیڈنگ افسران فارم 45 ذاتی حیثیت میں آر او آفس جمع کرائیں گے۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...