Home سیاست وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کا معاملہ موٴخر

وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کا معاملہ موٴخر

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کا معاملہ موٴخر کردیا گیا۔ وزیراعظم کی امریکا سے واپسی تک دوبارہ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے رواں ہفتے نیویارک جائیں گے، وزیراعظم کے دورہ امریکا کے باعث آئینی ترمیم کا معاملہ فی الحال موٴخر کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی امریکا سے واپسی تک دوبارہ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا کابینہ اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا تھا، کابینہ اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جانی تھی، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حمایت نہ ملنے پر کابینہ اجلاس ملتوی کیا گیا۔

یاد رہے کہ آج سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بھی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیئے گئے ہیں، دونوں ایوانوں میں آج بھی آئینی ترمیم پیش نہیں کی جا سکی۔

ادھر لیگی رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے مجوزہ آئینی ترمیم غیر معینہ مدت تک موٴخر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترمیم آنے میں ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں،اگر ترمیم نہیں بھی آئی تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔

Share
Related Articles

پشاور ہائیکورٹ نے فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاق سے رپورٹ طلب کرلی

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل...

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس...

۔ 26 نومبر احتجاج،پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف...

عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی،شیخ وقاص اکرم

پشاور:رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے بانی پی ٹی...