Home سیاست حکمرانوں کے آخری دن آگئے ہیں،شیخ رشید

حکمرانوں کے آخری دن آگئے ہیں،شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے آخری دن آگئے ہیں، اب کسی کو فریکچر ہوگیا تو کسی کو موشن لگ گئے، سب بھاگ رہے ہیں۔

نو مئی مقدمات کے حوالے سے راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی ہماری صرف حاضری لگائی گئی ہے، 14، 14 کیس ہیں، تھوک کے بھاوٴ، بہت ظلم کیا جارہا ہے، انڈر گراوٴنڈ کیس ہیں، ایران اور چین نے اپنی فوج کو تیاری کا حکم دے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل امریکہ میں الیکشن ہے جو پوری دنیا پر اثر ڈالتا ہے، قوم پر ظلم نہ کرو کہ بغاوت پر اتر آئے، قوم سے خوف ختم ہو چکا ہے، ہم نے 40 دن چلہ کاٹا، صحت اب تک ٹھیک نہیں، شکر ہے انتظار پنجوتھہ واپس آ گیا، انہوں نے یہ کیا اسٹوری بنائی، بزدل آدمی 100 بار مرتا ہے اور مضبوط آدمی ایک بار مرتا یے۔

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، حکومت بیٹھ چکی ہے، بہتر ہوگا پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں، ریڑھی والا اس وقت بھی عدالت کے اندر موجود ہے، زمین پر ٹیکس بڑھا دیئے۔ گئے ہیں، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔
ان کامزید کہناتھا کہ سٹیٹ بنک یا ایف بی آر ثابت کرے کہ حکومت کے دوروں سے ملک میں کوئی سرمایہ کاری آئی ہے۔ چین کو ناراض کیا گیا اس پر انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا، وزرات خارجہ نے چین کو جو بیان دیا اس پر لعنت ہے۔

Share
Related Articles

صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے...

بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لئے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران کان کو...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ

اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے...

آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کیلئے سوگوار دن ہے، محسن نقوی

اسلام آباد:وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج امت مسلمہ،...