Home سیاست قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا

قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا، اجلاس اب شام 4 بجے ہو گا۔

قومی اسمبلی اجلاس کا اب ساڑھے 11 بجے کے بجائے شام 4 بجے ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس کے وقت میں تبدیلی اسپیشل پارلیمانی کمیٹی کی خصوصی سفارش پر کی گئی۔

کمیٹی نے صبح 10 بجے کی میٹنگ کے بعد اسپیکر سے کہا کہ اہم امور پر فیصلوں کے لیے وقت درکار ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کی درخواست پر آج کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا نوٹس جاری کر دیا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

آج کے ایجنڈے میں وقفہ سوالات کے علاوہ 2 توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہیں جبکہ صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر اظہارِ تشکر بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اراکین کی جانب سے نقطہ اعتراضات اٹھانے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کا بل ضمنی ایجنڈے کے ذریعے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم میں سپریم کورٹ کے ججوں کی مدتِ ملازمت 65 سال سے بڑھا کر 68 سال کرنے اور ہائی کورٹس کے ججوں کی مدتِ ملازمت 62 سال سے بڑھا کر 65 سال کرنے کی تجویز شامل ہے۔

جج تقرری کے طریقۂ کار میں بھی تبدیلی کا امکان ہے، جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو ایک بنانے کی تجویز آئینی ترمیم کا حصہ ہو گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا تھا تاہم اب قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

کے پی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج...

جوڈیشل کمیشن اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے...

تحریک انصاف نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے...

جی ایچ کیو حملہ کیس ، استغاثہ کے مزید دو گواہان کی شہادتیں قلمبند

راولپنڈی : انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں...