Home نیوز پاکستان قومی اسمبلی سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اور اسلام آباد میں پْرامن اجتماع اور امن عامہ بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیے گئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء منظوری کے لیے ایوان میں پیش کردیا۔ اسپیکر نے ووٹنگ کرائی جس کے بعد بل کثرت رائے سے مں ظور کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ضمنی ایجنڈا پیش کرنے سے متعلق تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے تحریک ایوان میں پیش کی ضمنی ایجنڈے سے متعلق تحریک قومی اسمبلی سے منظورکرلی گئی ۔

دانیال چوہدری نے ضمنی ایجنڈے کے طور پر ایوان میں پْرامن اجتماع اور امن عامہ بل 2024ء منظوری کیلئے پیش کیا۔ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے بل کی شدید مخالفت کی تاہم بل کثرت رائے سے منظور ہوگیا۔ سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے اراکین نیاحتجاج کیا اور نو نو کے نعرے لگائے۔

پی ٹی آئی کے رکن جمشید دستی نے کورم کی نشاندہی کی جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Share
Related Articles

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...

جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز...

قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا...