Home Uncategorized حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کو بھائی سمیت قتل کردیں گے، اسرائیل کی دھمکی

حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کو بھائی سمیت قتل کردیں گے، اسرائیل کی دھمکی

Share
Share

 

تل ابیب: اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ ہماری فوج کسی بھی وقت حماس کے نئے سربراہ یحیٰی السنوار کو ان کے ایک بھائی سمیت وسطی غزہ کی پٹی میں قتل کردے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع یاہو گیلنٹ نے آج غزہ میں نیٹزارم کوریڈور کے دورے کے دوران کہا ہے کہ جلد یحییٰ السنوار اور محمد السنوار تک پہنچ جائیں گے اور انھیں قتل کر دیں گے۔

اسرائیلی دفاع نے کہا کہ جو کوئی خود کو ہم سے محفوظ سمجھتا ہے تو وہ مروان عیسیٰ اور محمد دیف کا انجام دیکھ لے۔ ان دونوں نے بھی یہ سوچا تھا کہ وہ بچ جائیں گے لیکن وہ آج دنیا میں موجود نہیں ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ان دونوں نے ایک غلطی کی تھی اور اپنی غلطی کی وجہ سے ہمارے گرفت میں آئے تھے اور اب حماس سربراہ یحییٰ السنوار بھی کوئی نہ کوئی غلطی کریں گے جس سے وہ ہماری رینج میں آجائیں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یاہو گیلنٹ نے مزید کہا کہ ہم اپنا مشن ہر صورت پورا کریں گے۔ ہماری پہنچ سے کوئی دور نہیں۔

یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ السنوار حماس کے موجودہ نئے سربراہ ہیں جب کہ ان کے بھائی محمد سنوار حماس کے عسکری ونگ کے سینئر کمانڈر ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...