Home سیاست قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، آرمی چیف

قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، آرمی چیف

Share
Share

 

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، پاک فوج خیبرپختونخوا پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ضلع اورکزئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وادی تیراہ اور گردونواح میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی اور اُن کے عزم و حوصلے کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اورانسداد دہشت گردی کارروائیوں پربریفنگ دی گئی اور ضم شدہ اضلاع میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کثیر الجہتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افسران اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُن کے بلند حوصلے اور ہر قسم کے خطرے کے خلاف موثر جواب دینے کی تیاری کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے خیبرپختونخوا مین پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے فوج کے شہداء،غازیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، شہداء کی قربانیاں انتہائی لگن اور جذبے کے ساتھ لڑنے کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج خیبرپختونخوا پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور سیکورٹی فورسز کی مدد میں مقامی آبادی کی حمایت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن کو برقرار رکھنے میں عمائدین کا مثبت کردار ضروری ہے۔

اس سے قبل اورکزئی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، جس کے بعد جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا ء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

Share
Related Articles

فیصل جاوید نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

پشاور: تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے...

حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فوری کمی کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے...

تحریک کا اہم اجلاس آج طلب، منظوری کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا

پشاور:اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر احتجاجی کیمپ کے حوالے سے پی ٹی...

چین کی پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع

اسلام آباد:چین کی جانب سے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر...